Tuesday, April 16, 2024

بیسل اوپن ، راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بیسل اوپن ، راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
October 26, 2018
برن (92 نیوز) بیسل اوپن کے راؤنڈ آف سکسٹین میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے جرمنی کے جان لینرڈ سٹرف کو باآسانی ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ راؤنڈ آف سکسٹین میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور جرمن کھلاڑی جان لینڈر سٹرف میں جوڑ پڑا۔ فیڈرر نے آغاز سے ہی دھاک بٹھائے رکھی اور پہلا سیٹ چھ تین سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے سیٹ میں بھی فیڈرر چھائے رہے اور سات، پانچ سے فتح پائی۔ فیڈرر کی بیسل اوپن کی لگاتار 17 ویں جیت ہے۔ فیڈرر 2014 اور 2015 میں یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر چکے ہیں۔