Thursday, April 25, 2024

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 1856 سکھ یاتری واپس چلے گئے ‏

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 1856 سکھ یاتری واپس چلے گئے ‏
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز) بیساکھی میلے میں  شرکت کےبعد1856سکھ یاتری بھارت واپس چلے گئے، پاکستانیوں کی مہمان نوازی کےگن گانےوالے یاتری کہتےہیں کہ یہاں سےملنےوالا پیارکبھی نہیں بھول سکتے۔

بیساکھی میلے کا اختتام ہو گیا ،  ہمسایہ ملک  بھارت سے آئےہوئے سکھ یاتری واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق خان وزیر نے مہمانوں کو رخصت کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ آئندہ  اس سے بھی بہتر انتظامات ہوسکیں۔

بھارت سے آئے جتھہ دار سردار راوند سنگھ کا کہنا تھا کہ ایسے بہترین مہمان نوازی کرنے پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتےہیں ۔

سکھ یاتریوں کاکہنا تھا بیساکھی میلے پر پاکستان کے عوام کی جانب سے ملنے والی محبت عمر بھر یاد رکھیں گے ۔

سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کاتعمیراتی کام مکمل کرنے پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا اور  اس امید کا اظہار بھی کیا کہ  ایک دن وہ پھر پاکستان آکرمذہبی رسومات ادا  کرسکیں گے ۔