Friday, April 26, 2024

بیساکھی میلہ ، بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ پر تہوار منانے کے بعد واپسی روانہ

بیساکھی میلہ ، بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ پر تہوار منانے کے بعد واپسی روانہ
April 19, 2019

لاہور (92 نیوز) کرتار پور میں بیساکھی میلے کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ پر تہوار منانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

 بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سےدو ہزار سکھ یاتریوں کی دربارصاحب کرتارپور آمد ہوئی جہاں سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

 سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ لنگر، مشروبات اور پھلوں سےتواضع کی گئی۔ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

 نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے کہا کہ بارڈر کھول کر وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے دل جیت لیے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

 سکھ یاتریوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوریڈورکا تقریبا 70 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ اب بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی کام کی رفتار کو مزید موثر بنائے۔

 سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔