Monday, May 6, 2024

بیس سال قبل پاکستان کا اصرار تھا کہ مسئلہ افغانستان کا حل ملٹری نہیں، فواد چودھری

بیس سال قبل پاکستان کا اصرار تھا کہ مسئلہ افغانستان کا حل ملٹری نہیں، فواد چودھری
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں، بیس سال قبل پاکستان کا اصرار تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل ملٹری نہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ، ہم پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام لگایا گیا، ہماری ڈبل گیم صرف یہ تھی کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کھڑے رہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، ہم افغانستان کے ساتھ اس وقت سے کھڑے ہیں جب اس کا کوئی ہمدرد نہیں تھا۔