Wednesday, April 24, 2024

بیرونی قرضوں سے کس کس کو نوازا گیا؟ اہم اداروں نےثبوت حاصل کرلئے

بیرونی قرضوں سے کس کس کو نوازا گیا؟ اہم اداروں نےثبوت حاصل کرلئے
June 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بیرونی قرضے کتنے لئے گئے،کہاں کہاں استعمال ہوئے،کن کن کو نوازا گیا،کن من پسندکمپنیوں کو ادائیگیاں کی گئیں اور کتنے پراجیکٹس ایسے ہیں جن کے نام پر رقوم کی ادائیگی تو کر دی گئی مگر پراجیکٹ آج تک نہیں بن سکے،اس حوالے سے اہم اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے ہیں، اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ بیرونی قرضوں سے کس کس کو نوازا گیا،اہم اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے، روزنامہ 92 نیوز میں شائع خبر کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت سے قبل ہی کام شروع ہو گیا تھا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تمام رپورٹس اور جاری کام کو دیکھتے ہوئے کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔ عمران خان کو اس حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹس میں کئی خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں،رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی ممالک سے لئے گئے قرضوں سےسابق حکمران ، تگڑے وزراء اور افسروں کو نوازا گیا، جبکہ 112 بڑے پراجیکٹس ایسے بھی شامل ہیں جن پر رقوم کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں،پراجیکٹ حقیقت میں نظر نہیں آ رہے۔ ذرائع نے بتایا تین سابق وزیر،مشیر،بائیس اہم سرکاری شخصیات،چار بڑے سیاسی خاندان اس میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے کمیشن بنانے کے اعلان اور اہم ترین ذمہ داروں میں کوئی دباؤ قبول نہ کرنے پر اتفاق ہوا چکا ہے۔ یہ بات بھی طے ہو چکی ہے کہ اس میں جو بھی ملوث ہوا چاہے حکومتی جماعت کا ہو اس رعایت نہیں دی جائے گی۔