Friday, April 19, 2024

بیرون ممالک سے 2 پروازیں 263 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئیں

بیرون ممالک سے 2 پروازیں 263 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئیں
May 4, 2020
لاہور (92 نیوز) بیرون ملک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری ہے، دو پروازیں 263 مسافروں کو لے کر لاہور ایئر پورٹ پر اتریں، مسافروں کو ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز اور پرائیویٹ ہو ٹلز میں منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران لاہور ائیر پورٹ پر موجود تھے، بیرون ممالک سے آنے والی دونوں پروازوں کے مسافروں کی کورونا سریننگ کی گئی۔ خصوصی بسوں پر سوار کر کے مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز اور پرائیویٹ ہو ٹلز میں منتقل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق قرنطینہ سنٹرز میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا مکمل کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز اور پرائیویٹ ہو ٹلز میں تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ استنبول سے ایک خصوصی پرواز 269 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔