Friday, May 17, 2024

بیرون ملک چھپائے اثاثہ جات کی مالیت پر 200 فیصد جرمانہ

بیرون ملک چھپائے اثاثہ جات کی مالیت پر 200 فیصد جرمانہ
July 31, 2019
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی وضاحت کا سرکلر جاری کر دیا۔ آرڈیننس میں غیر ملکی اثاثہ جات اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی تعریف شامل کر دی گئی۔ بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی مالیت پر 200 فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بیرون ملک اثاثہ چھپانے والوں کے فرار کے شک پر مقامی اثاثے چار ماہ تک کیلئے ضبط کیے جا سکیں گے ،بیرون ملک اثاثہ جات کی مالیت غلط ظاہر کرنے پر تین لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ قید کی سزا ہو سکے گی ۔ ادھر ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2019 کی انکم ٹیکس تفصیلات جاری کر دیں۔پراپرٹی رینٹل انکم پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 20 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا،20 تا 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی انکم پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 60 لاکھ تا ایک کروڑ کی انکم پر 10 فیصد ، ایک کروڑ تا 2 کروڑ پر 15 فیصد، 2 کروڑ تا 4 کروڑ روپے کی پراپرٹی انکم پر 2 لاکھ 10 ہزار (20 فیصد )ٹیکس عائد ہو گا۔ چارتا 6 کروڑ پر 6 لاکھ 10 ہزار (25 فیصد )،6تا 8 کروڑ پر ایک کروڑ( 30 فیصد)، 8 کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی رینٹل انکم پر ایک کروڑ 71 لاکھ روپے یعنی35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔50 لاکھ روپے کی پراپرٹی پر 5 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد،50 لاکھ سے ایک کروڑ پر 10 فیصد، ایک تا ڈیڑھ کروڑپر 15 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائدہوگا۔

کراچی ، ٹیکس چوری پر 78 پراپرٹیز اور 46 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ‏

تنخواہ دار طبقے کیلئے 5 تا 35 فیصد سالانہ ٹیکس عائد ہو گا، تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد 6 لاکھ روپے مقرر ،6 سے 12 لاکھ روپے کی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد، 12 لاکھ سے 18 لاکھ آمدن پر 30 ہزار ( 10 فیصد )، 18 لاکھ سے 25 لاکھ پر 90 ہزار روپے ( 15 فیصد )،25 لاکھ سے 35 لاکھ پر ایک لاکھ 95 ہزار(ساڑھے 17 فیصد )،35 سے 50 لاکھ آمدن پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے ( 20 فیصد )،50 لاکھ سے 80 لاکھ روپے کی آمدن پر 6 لاکھ 70 ہزار (ساڑھے 22 فیصد )،80لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ سالانہ آمدن پر 13 لاکھ 45 ہزار یعنی 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ ریئل اسٹیٹ آمدن پر ٹیکس شرح بھی جاری کر دی گئی،پلاٹ 8سال اور مکان کی 4سال کے دوران فروخت پر گین ٹیکس وصول کیا جائے گا ،50 لاکھ منافع تک5 فیصد،50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے منافع پر 10 فیصد ،ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ منافع پر 15 فیصد گین ٹیکس عائد ہو گا ،ڈیڑھ کروڑ سے زائد منافع پر 20 فیصد گین ٹیکس وصول کیا جائیگا۔