Friday, May 17, 2024

بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثہ جات کیس،سپریم کورٹ چیئرمین ایف بی آر پر برہم

بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثہ جات کیس،سپریم کورٹ چیئرمین ایف بی آر پر برہم
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں بارے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے  چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہین  عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے جب کہ  3دن میں جواب بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ایف بی آر کے آڈٹ میں ایف آئی اے کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں؟ ،ایف بی آر کو عزت نہیں کرانی تو ہم نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا علیمہ خان کیخلاف کیا کارروائی ہوئی۔