Saturday, April 27, 2024

تارکین وطن ایک ہزارڈالرفی کس ڈیمز فنڈ کے لئیے عطیہ دیں، وزیراعظم کی اپیل

تارکین وطن ایک ہزارڈالرفی کس ڈیمز فنڈ کے لئیے عطیہ دیں، وزیراعظم کی اپیل
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی صرف ایک ہزار ڈالر فی کس بھیجیں تاکہ دیا مر اور بھاشا ڈیم بنانے کے قابل ہو جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، وعدہ کیا تھا ہر اہم ایشو پر قوم کو اعتماد میں لوں گا ڈیم بنانا ملک کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم  نے واضح کیا کہ ڈیم نہ بنانے کی صورت  میں 2025تک ملک میں خشک سالی کا دور دورہ ہو گا۔ ڈیم بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈیم کیلئے چیف جسٹس اور پی ایم فنڈ اکھٹا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیلم جہلم کا بجٹ 500 ارب ہو گیا ہے۔ ڈیم پاکستان کے مستقبل کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ ساری چیزیں ایک طرف یہ ڈیم ایک طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے لوگوں نے بھی اسی طرح ڈیم بنایا تھا،انہیں بھی باہر سے قرضے نہیں مل رہے تھے۔ یہ ڈیم ہم نے بنانا ہے اور یہ ڈیم ہم ہی بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں سے مخاطب ہوں ، ایک ہزار ڈالر فی بندہ بھیجے تو ڈیم آسانی سے بنا لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کے پیسے کی حفاظت کروں گا،سارا پیسہ ڈیم فنڈ میں جائے گا۔