Thursday, May 9, 2024

بیرون ملک منی لانڈرنگ،قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد

بیرون ملک منی لانڈرنگ،قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک منی لانڈرنگ کے معاملے پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق اب تک قانون کی خلاف ورزی پر چھ کروڑ روپے کے قریب جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔ ٹرانزیکشنز میں متعلقہ شرائط کو نظر انداز کرنے پر اکاؤنٹس کی تفتیش بھی جاری ہے ۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق ریگولیٹری قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے بینک آفیسرز کیخلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ۔دہری شہریت ہولڈرز کو اکاؤنٹ کھولنے، فنڈ ٹرانسفر، ڈیپازٹ رکھنے اور جائیداد خریدنے کی معلومات دونوں ممالک کے ٹیکس سسٹم میں ظاہر کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق امپورٹ ایکسپورٹ کی پیمنٹ پراپر ڈاکومنٹیشن کے بغیر منی ٹرانسفر غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ ایڈوانس یا فل اینڈ فائنل پیمنٹ کی دستاویزات داخل کرنا لازم جبکہ غیر رجسٹرڈ، ایڈہاک یا سیزنل بزنس مینوں کو کی گئی ادائیگیاں جرم بن چکا ہے ۔

کسٹم وی بوک کی بجائے دوسرے سسٹم کے ذریعے امپورٹ ڈاکومنٹیشن پر پابندی لاگو ہوچکی ہیں ، صرف اپنے بینک اکاؤنٹ سے کسٹم اور بزنس کمپنیوں کو ادائیگی کی جا سکتی ہے۔بیرون ملک مقیم دوست یا رشتے دار سے رقم منگوانے پر بھی شرائط لاگو ہیں، جن سے تجاوز کرکے رقم منگوانے پر اسٹیٹ بینک سے کیس ایف آئی اے کو منتقل ہو جائے گا۔
فارن پیمنٹس وصول کرنے والے آن لائن ٹریڈرز کو غیر ملکی آرڈرز، کورئیر سے ڈلیوری کی رسیدیں اور وصول شدہ فارن پیمنٹس کی دستاویزات پیش کرنا ہونگی، اوور سیز پاکستانی کو ترسیلات پاکستان میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں بھیجنا ہونگی۔ جوائنٹ فیملی اکاؤنٹ یا کسی فیملی پرسن کے اکاؤنٹ میں رقم کی ترسیل کا ریکارڈ ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کرنا ہوگا۔