Friday, April 26, 2024

بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کے کورونا کے باعث جاں بحق ہونے پر افسوس ہے ، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کے کورونا کے باعث جاں بحق ہونے پر افسوس ہے ، وزیراعظم
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کے کورونا کے باعث جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کئی پاکستانی مہلک وائرس کےخلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1251023078840287234?s=20 وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ میں رب کریم سےکرونا میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں۔ ہم آپ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے کہ ارضِ پاک سے کہیں دور آپ ہمارے فخر کا سامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔