Wednesday, May 8, 2024

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 2،095 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 2،095 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی، وزیراعظم
September 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال اگست کے مہینے کے دوران 2،095 ملین ڈالر ترسیلات زر بھیجے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے سے 24.4 فیصد زیادہ ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1305357374539083776?s=20 پیر کو ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں 32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں ملک کو ترسیلات زر سے 2،768 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔