Tuesday, April 23, 2024

بیرون ملک مقیم ارکان اسمبلی کا فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

بیرون ملک مقیم ارکان اسمبلی کا فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
September 23, 2016
کراچی(92نیوز) ایم کیوایم کے بیرون ملک مقیم ارکان سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر فاروق ستارسے رابطہ کرکے انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاہے ایم کیوایم کے کون کون سے ارکان سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ایم کیوایم کے سات ارکان سندھ اسمبلی منظرعام پر آگئےاور انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ایم کیوایم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رابطہ کرنے والوں میں آسٹریلیا میں مقیم خالد بن ولایت بھی شامل ہیں جنہوں نے 22اگست کو ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکا میں مقیم عدنان احمد ، ندیم رازی ، شیخ عبداللہ ، ارتضیٰ فاروقی ، خالد بن ولایت اور محمد کامران نے فاروق ستار کو اپنا قائد تسلیم کیا ہے ۔