Sunday, September 8, 2024

بیرون ملک عید منانے والے سیاستدان قوم سے مخلص نہیں : عمران خان

بیرون ملک عید منانے والے سیاستدان قوم سے مخلص نہیں : عمران خان
July 6, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک عید منانے والے قوم سے مخلص نہیں۔ ایسے لوگوں کے کاروبار اورعیدیں بھی باہر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعاہے کہ آئندہ عید تک ملک میں ظلم ختم اور انصاف کا نظام قائم ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور کی میاں میر مسجد میں نماز عید ادا کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما عبدالعلیم خان‘ ایم پی اے شعیب صدیقی اور دیگر رہنما بھی تھے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں ملک سے باہر تھے لیکن عید کبھی بیرون ملک نہیں کی۔ عوام کو چھوڑ کر پردیس میں عید منانے والے قوم سے مخلص نہیں ہوتے۔ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ اگلی عید تک پاکستان میں انصاف کا نظام قائم ہو جائے اور ان کا دل کہتا ہے یہ دعا ضرور قبول ہو گی۔ عمران خان کاکہناتھاکہ بیرون ملک ان کا ایک بھی اثاثہ نہیں۔ ان کے بچے‘ اہلیہ سے علیحدگی کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں جس کا انھیں بہت رنج ہے۔