Tuesday, May 7, 2024

بیرون ملک علاج کرانے والوں نے کبھی غریب کا نہیں سوچا، عمران خان

بیرون ملک علاج کرانے والوں نے کبھی غریب کا نہیں سوچا، عمران خان
December 16, 2020

پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک علاج کرانے والوں نے کبھی غریب کا نہیں سوچا، پسماندہ لوگوں کو مفت علاج کی سہولت اولین ترجیح ہے،لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے مدینے کی ریاست، یہ ہے مدینے کی ریاست۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پشاورانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کردیا، بولے ٹیکس کی آدھی آمدن تو قرضوں کی قسط میں چلی جاتی ہے، سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا مقصد انہیں سزا اور جزا کے تحت چلانا ہے، سانحہ اے پی ایس پر دل آج بھی رنجیدہ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہے جس نے قوم کو متحد کیا، پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے بعد ملک میں دہشتگردی کو شکست دی گئی۔