Sunday, September 8, 2024

بیرون ملک سے درآمد ہونے والی مضرصحت دالیں ضبط‘ تاجر گرفتار

بیرون ملک سے درآمد ہونے والی مضرصحت دالیں ضبط‘ تاجر گرفتار
January 13, 2016
کراچی (92نیوز) کسٹمز حکام نے پاکستان میں درآمد کی جانے والی مضر صحت دالیں ضبط کر کے شہریوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس کا ایکشن‘ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو ٹینشن۔ کسٹم حکام نے پاکستان میں مضرصحت دالیں درآمد کروانے کا نوٹس لے لیا۔ کسٹم کی چھاپہ مار ٹیم نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت امپورٹر عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا۔ کسٹم حکام کے ہاتھ آتے ہی امپورٹر عبدالحفیظ نے نہ صرف دالیں مضرصحت ہونے کا اعتراف کیا بلکہ ساری کی ساری کہانی کھل کر بیان کر دی۔ ملزم نے بتایا کہ جعلی پی پی او سرٹیفکیٹ پر مضرصحت دالوں کے چار کنسائنمنٹ ارجنٹائن اور روس سے درآمدکروائے۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران تحویل میں لی جانےوالی مضرصحت دالوں کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے۔