Friday, April 26, 2024

بیرون ملک سالانہ 60 ہزار ڈالر تک ساتھ لے جانیکی اجازت

بیرون ملک سالانہ 60 ہزار ڈالر تک ساتھ لے جانیکی اجازت
July 11, 2019
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کسٹمز نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق 5 سال تک کے بچے کیلئے سالانہ ایک ہزار سے 6 ہزار ڈالر تک زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ نئی ایڈوائزری کے مطابق 5 سے 18 سال تک کے مسافر 5 سے 30 ہزار ڈالر تک سالانہ لے جاسکیں گے  جب کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 سے 60 ہزار ڈالر سالانہ تک زرمبادلہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق سونا، چاندی، ہیرے ، جواہرات، نوادرات اور آثار قدیمہ سے متعلق اشیا ء ساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی، مسافر نشہ آور اشیاء، ملکی مفادات کیخلاف لٹریچر،کیمیکل اجزا، ،وزارت دفاع کے این او سی کے علاوہ ہتھیار، کیمیائی، ایٹمی تابکاری سے متعلق اشیاءبھی ساتھ نہیں لے جا سکیں گے ۔