Friday, April 19, 2024

بیرون ملک جانے والوں کی اسکریننگ لازمی قرار دیدی گئی

بیرون ملک جانے والوں کی اسکریننگ لازمی قرار دیدی گئی
July 2, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک جانے والوں کی اسکریننگ لازمی قرار دیدی گئی، معاون خصوصی قومی سلامتی امورمعید یوسف کہتے ہیں پاکستان دنیا میں کورونا ایکسپورٹ نہیں کر رہا ہے، ڈیڑھ ہفتے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانی واپس  آجائیں گے۔

معاون خصوصی برائے سلامتی امور معید یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ایئرپورٹس پرسکریننگ کاعمل کامیابی سے جاری ہے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کوروناٹیسٹ ہوں گے، جن مسافروں کو کورونا کا خدشہ ہے وہ ایئرپورٹس کا رخ نہ کریں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پوری دنیا میں سب سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ایسا بالکل نہیں کہ پاکستان دنیا میں کورونا ایکسپورٹ کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانی ڈیڑھ ہفتے میں واپس آجائیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کہ کوروناسے پوری دنیا متاثر ہے ،پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا، کوشش ہے پاکستان سے کورونا کا کوئی متاثر بیرون ملک نہ جائے۔