Friday, April 26, 2024

بیروزگار دیہاڑی دار مزدور حکومتی امداد کے منتظر

بیروزگار دیہاڑی دار مزدور حکومتی امداد کے منتظر
April 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) دیہاڑی دار مزدور  کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہو چکے ہیں جن کی آنکھیں اب حکومتی امداد کا انتظار کرتے کرتے پتھرانے لگی ہیں ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور طبقہ غربت کی چکی پستا جا رہا ہے ، لاہور  میں مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آگئی ہے ، بیروزگار دیہاڑی دار مزدور حکومتی امداد کے منتظر ہیں  جن کا  بہت دنوں سے سن تو رہے ہیں مگر یہ کسی طرح بھی ان تک پہنچ نہیں پا رہی لاہور کے ایک  دیہاڑی دار مزدور غریب جعفر حسین کو دو بچوں کی پرورش،گردوں اور آنکھوں کے مرض میں مبتلا اس کی اہلیہ کے امتحان کا بھی سامنا ہے،جعفرحسین  کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری سے چند ایک سو روپے ہی کماتا تھا اب ان سے بھی محروم ہو گیا ہوں،اہلیہ کے علاج معالجے کے لئے تو دور،گھر کا چولہا چلانے اور دووقت کی روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ کٹھن امتحان سے گزرتے جعفر حسین نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے،گردوں اور آنکھوں کی بیماری میں مبتلا حلیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں پیسے نہیں چاہئیں،کوئی مسیحا بن کر اس کا علاج ہی کروا دے۔ لاک ڈاؤن کے باعث جعفر حسین کی طرح ہزاروں مزدور ایسے ہیں جن کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے،غربت کے ہاتھوں بے بسی کی تصویر بنا یہ جوڑا کسی مسیحا کی مدد کا منتظر ہے، انکی حکومت وقت سے بھی یہ ہی اپیل ہے کہ مشکل کہ اس وقت میں انکی مدد کو پہنچے ۔