Tuesday, April 23, 2024

بیروت دھماکےکی ویڈیوبنانےوالا نوجوان منظر عام پرآگیا

بیروت دھماکےکی ویڈیوبنانےوالا نوجوان منظر عام پرآگیا
August 11, 2020

بیروت ( 92 نیوز) بیروت دھماکےکی ویڈیوبنانےوالا نوجوان منظر عام پرآگیا ، 26سالہ نوجوان  کاکہناہےوہ دھماکےکی ویڈیوبناتے بناتے موت کےمنہ میں جانےسے بال بال بچا۔

جس وقت بیروت میں دھماکوں کا آغاز ہوااس وقت نوجوان طالب علم عبداللہ راشدی اپنےگھرکی بالکونی میں کھڑاہوکر ویڈیوبنانے لگا،اسی دوران  خوفناک دھماکا ہواجس سے وہ بالکونی سے اندرجاگرا۔

عبداللہ راشدی کاکہناہے کہ یہ بالکل ایک فلمی سین کی طرح تھا جس میں خوفناک دھماکےمیں سب کچھ ملیا میٹ ہوجاتاہے ، عبداللہ راشدی کاکہناتھادھماکا اتنا خوفناک اور تباہ کن تھاکہ ایک  لمحے کو اسے لگاآج اس کا آخری دن ہے،اس کی ویڈیو کودنیا میں کروڑوں افراد دیکھ چکےہیں جس میں دھماکےکےبعد فضامیں چھتری سی بن جاتی ہے۔