Friday, March 29, 2024

بیروت دھماکے کے وقت 5 اسٹار ہوٹل میں تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

بیروت دھماکے کے وقت 5 اسٹار ہوٹل میں تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل
August 11, 2020

بیروت ( 92 نیوز) لبنان کے دارالحکومت  بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں کے آفٹر شاکس جاری ہے ، بیروت دھماکے کے وقت 5 اسٹار ہوٹل میں تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ کے وقت 5اسٹار ہوٹل میں کتنی گہماتھی ، لوگ چہل قدمی کررہے تھے، دھماکہ ہوتے ہوئی ہر چیز درہم برہم ہوگئی۔

دھماکوں کے بعد ہلچل مچ گئی، ایسا محسوس ہوا جیسے دھماکہ ہوٹل کے اندر ہوا ہے ،حتیٰ کہ دھماکے کے اثرات بیس منٹ تک بھی محسوس کئے گئے۔لوگ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے، ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گے۔