Sunday, May 12, 2024

بیروت دھماکے، لبنانی وزیراعظم مستعفی ہو گئے

بیروت دھماکے، لبنانی وزیراعظم مستعفی ہو گئے
August 10, 2020
بیروت (92 نیوز) لبنانی حکومت بیروت دھماکوں کی گونج اور مظاہرین کا دباؤ برداشت نہ کر سکی۔ لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے  کے بعد لبنان میں حکومت مخالف مظاہرہے پھوٹ پڑے تھے اور کئی مقامات پر مظاہرین نے سرکاری املاک پر دھاوا بول دیا تھا جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ احتجاج کے دوران مختلف وزارتوں کے دفاتر پر بھی مظاہرین نے قبضہ جمائے رکھا۔ مظاہرے شروع ہونے کے بعد لبنانی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہورہا  تھا اور وزیر اعظم نے  پہلے ہی قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا تھا۔ دارالحکومت بیروت کی سڑکوں پر مظاہرین کا راج ہے۔ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200  سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 6 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔