Thursday, April 18, 2024

بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے
June 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، فروغ نسیم نے اپنا استعفیٰ منظور ہونے کی تصدیق کر دی۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ، سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے ، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

چینل 92 نیوز سے گفتگو میں انہوں نے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ، بتایا وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ منظور بھی کرلیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ میرے کیس لڑنے کے دوران وزارت قانون کا قلمدان وزیراعظم کے پاس رہے گا ، اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے  ،تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔