Thursday, May 9, 2024

بیرسٹر علی ظفر ، خالد رانجھا نے خصوصی عدالت کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیا

بیرسٹر علی ظفر ، خالد رانجھا نے خصوصی عدالت کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیا
January 13, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے پر ملک میں نئی قانونی بحث شروع ہو گئی۔ بیرسٹر علی ظفر اور خالد رانجھا نے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے پاس خلافِ قانون فیصلہ کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے۔ معروف قانون دان خالد رانجھا نے کہا ہائی کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کے خلاف کیس کی سماعت کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا تاریخی قانونی غلطی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا یہ کیس سپریم کورٹ کے پاس جانا چاہیے تھا۔ نہیں معلوم ہائی کورٹ نے فیصلہ کیسے کر دیا۔