Sunday, May 12, 2024

بیجنگ کورونا ویکسین تیار کرنیوالے مغربی ممالک کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ، امریکی سینیٹر

بیجنگ کورونا ویکسین تیار کرنیوالے مغربی ممالک کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ، امریکی سینیٹر
June 8, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا کے سینیٹر رک سکاٹ نے چین پر الزام عائد کیا کہ  بیجنگ مغربی ممالک کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جو کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کے بیان نے امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے معاملے پر جاری لفظی جنگ کو ایک مرتبہ پھر بھڑکا دیا ہے۔

سینیٹر رِک سکاٹ کا کہنا ہے کہ  انٹیلی جنس سے موصول ہونے والے شواہد اس امر کی تائید کرتے ہیں ، تاہم انھوں نے ان شواہد کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب چین نے اپنے وائرس سے متعلق اقدامات کے دفاع کے لیے ایک دستاویز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چار جنوری سے ہی امریکا کو کورونا کے حوالے سے بریف کرنا شروع کر دیا تھا۔