Friday, April 19, 2024

بیجنگ میں گلوبل موبائل انٹرنیٹ کانفرنس کا انعقاد، چین روبوٹس ٹیکنالوجی میں سبقت لے گیا

بیجنگ میں گلوبل موبائل انٹرنیٹ کانفرنس کا انعقاد، چین روبوٹس ٹیکنالوجی میں سبقت لے گیا
April 29, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گلوبل موبائل انٹرنیٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے دنیا کو نئے اور جدید ترین روبوٹس کو جاننے اور سمجھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ ساٹھ ممالک کے پچیس ہزار سے زائد موبائل صنعت کے سربراہان،منتظمین اور سرمایہ کاروں نے ایونٹ میں شرکت کی۔ روبوٹس کی عالمی فیڈریشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں روبوٹس سے پیداواری پلانٹس چلانے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔ دوہزار تیرہ میں سینتیس ہزار صنعتی روبوٹس فروخت کرکے چین جاپان پر سبقت لے گیا اور روبوٹس کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا۔