Saturday, April 20, 2024

بیجنگ میں بتیسویں لانگ کیانگ زیا آئس فیسٹول شروع

بیجنگ میں بتیسویں لانگ کیانگ زیا آئس فیسٹول شروع
January 21, 2018

بیجنگ ( 92 نیوز ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 32واں لانگ کیانگ زیا آئس فیسٹول شروع ہوگیا ۔

اس بار اس فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اولمپک کی تھیم پر بنایا گیا ۔ دولاکھ اسکوائر میٹر پر مشتمل اس وسیع و عریض نمائش میں برفانی لالٹین اور دیوہیکل مجسمے بنائے گئے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

تمام مجسموں کو 2022 میں بیجنگ میں  ہونےوالےاولمپک مقابلوں کی تھیم پر بنایاگیا ہے ۔