Wednesday, April 24, 2024

بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے پر مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر

بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے پر مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر
December 8, 2017

لاہور (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے سے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور لاہور میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
مظاہرین کے خوف سے امریکی قونصلیٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے۔
ایوان اقبال، ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ ،گڑھی شاہوروڈ ،ریلوے اسٹیشن سے امریکی قونصلیٹ آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
طلبہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا اوران کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
ہنگامی صور تحال کے پیش نظر واٹر کینن بھی امریکی قونصلیٹ پہنچا دی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے آنے والی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔