Friday, April 26, 2024

مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کر لیں ، سراج الحق

مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کر لیں ، سراج الحق
December 17, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہےکہ 20 18 بیت المقدس اورکشمیر کی آزادی کا سال ہے ۔ پاکستان میں بھی انقلابی تبدیلیاں ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرلیں اور مل کراسلامی کرنسی اور ایک فوج بنالیں ۔
کراچی میں جماعت اسلامی نے اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک القدس ملین مارچ کا اہتمام کیا جس میں بچوں ، بزرگوں اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
امیرجماعت اسلامی نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ دشمن نے ہمیں تقسیم درتقسیم کر دیا ہے۔ بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کےلئے سب کومتحد ہونا ہوگا۔ 2018 بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کا سال ہے ۔
امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ امت جاگ رہی ہے مگر حکمران سو رہے ہیں۔ مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کردیں اور اپنی ایک کرنسی اورایک فوج بنالیں۔
سراج الحق نےکہا کہ جب تک امریکہ اسلام دشمن پالیسی واپس نہیں لیتا جدوجہد جاری رہے گی ۔ سانحہ کوئٹہ ک مذمت کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت،امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں۔