Sunday, September 8, 2024

بیت اللہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دے دیا گیا

بیت اللہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دے دیا گیا
September 25, 2018
مکہ (92 نیوز) مسجد الحرام میں نئے ہجری سال کے آغاز میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ۔ بیت اللہ  کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ بیت اللہ کے متولی ڈاکٹر صالح الزین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔ خانہ کعبہ کو ہزاروں لیٹر عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور امام حرم عبدالرحمان السدیس نے بیت اللہ کو غسل  دینے کی سعادت حاصل کی۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں اعلیٰ سول حکام، حرمین کی انتظامیہ کے اہلکاروں اور مسلم ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی ۔ خانہ کعبہ کو سال میں دو بار غسل دیا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ پندرہ شعبان اور دوسری مرتبہ وسط محرم میں بیت اللہ شریف کو غسل  دیا جاتا ہے۔