Thursday, April 25, 2024

بیت اللہ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر

بیت اللہ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر
February 18, 2021

ریاض (92 نیوز) مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارش ہوئی۔ بیت اللہ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

مکہ مکرمہ اوراطراف کے علاقوں میں باران رحمت برس پڑی۔ بیت اللہ کی چھت سے میزاب رحمت کے ذریعے گرتے پانی کے روح پرور مناظر دیکھ کر فرزندان اسلام کا دل باغ باغ ہو گیا۔

مسجد الحرام میں  ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا اور باران رحمت کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سعودی عرب کے تبوک ریجن کے متعدد علاقوں میں برف باری کے باعث صحرائے عرب کے پہاڑی اور میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ موسم مزید سرد ہو گیا۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے اللوز میں گزشتہ رات سے شدید برف باری جاری ہے۔ سردی کی شدید لہر کے باعث کئی علاقوں کا پارہ  نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔