Thursday, March 28, 2024

بیان حلفی میں غلطیاں نکل آنے پر ایان علی آج بھی پاسپورٹ حاصل نہ کرسکیں

بیان حلفی میں غلطیاں نکل آنے پر ایان علی آج بھی پاسپورٹ حاصل نہ کرسکیں
November 30, 2015
راولپنڈی(92نیوز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے پھیرے پر پھیرے  بیان حلفی میں غلطیاں  نکل آنے پر آج بھی پاسپورٹ حاصل نہ کرسکیں، ملزمہ کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بیان حلفی میں موجود خامیاں دور کرکے کل پھر آئیں گی۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ایان علی پاسپورٹ سپرداری کے لیے راولپنڈی کچہری پہنچیں اورکسٹم کورٹ میں ایک ذاتی اور2ضمانتی مچلکے جمع کرائے، تاہم عدالت نے کہا کہ ایان کے بیان حلفی میں تحریری غلطیاں ہیں، دوبارہ بیان حلفی دیں جس میں غلطیاں نہ ہوں۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا کی وجہ سے زیرعتاب آیا ہوا ہوں، نہ اپنے لیے مسئلہ پیدا کر یں نہ میرے لیے، پاسپورٹ سپرداری درخواست میں قانونی خامیاں دورکریں، جس کے بعد ایان عدالت سے مایوس لوٹ گئیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیان حلفی میں موجود خامیاں دورنہیں ہوسکیں، کل پھرآئیں گے۔