Thursday, April 25, 2024

  بی پی ایل : محمد عامرنے پروفیسر کے ساتھ حساب برابر کردیا

   بی پی ایل : محمد عامرنے پروفیسر کے ساتھ حساب برابر کردیا
December 8, 2015
میرپور(ویب ڈٰیسک)محمد عامر نے  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والے محمد حفیظ سے حساب برابر کر دیا فاسٹ باؤلر نے چٹا گانگ وائی کنگز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے پروفیسر حفیظ کو ایک رن پر پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ تفصیلات کےمطابق بی پی ایل کے میرپور میں کھیلے گئے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے جب محمد حفیظ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر کی باؤلنگ کا سامنا کیا۔ عامر نے جارحانہ اور  نپی  تلی  باؤلنگ  کرتے  ہوئے  پروفیسر کو صرف ایک رن پر کیچ آؤٹ کرا دیا اس موقع پر عامر کا  پر جوش   انداز اس بات کی  گواہی  دے رہا تھا کہ ساتھ  کھیلنے سے  انکار کرنے پر انہوں نے حفیظ سے اپنی توہین کا بدلہ لے لیا ہے۔ محمد  عامر نے  مصباح  الحق اور شاہد  آفریدی کو  بھی  پویلین کی راہ  دکھائی ،حفیظ نے عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چٹاگانگ وائی کنگز کے ساتھ معاہدہ یہ کہہ کر ختم کردیا تھا کہ وہ ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جو پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا ہو۔