Thursday, April 25, 2024

  بی فور آئی ویک8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی 

  بی فور آئی ویک8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی 
March 17, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہارر فلموں  میں دلچسپی رکھنے والے شائقین  کے لیے اچھی خبر ہے کہ  ہالی وڈ فلم   بی فور آئی ویک  کو  سینما گھروں میں  نمائش  کے لیے چند ہفتوں کا انتظار  ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جوغیرمرئی طاقت رکھتا ہے ، اور جب وہ خواب کی دنیا میں جاتا ہے تواسکی جسمانی موجودگی دوسروں کے لیے معمہ بن جاتی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری مائیک فلینگن نےدی ہےجبکہ نمایاں اداکاروں میں انا بتھ گیش،کیٹ باس ورتھ اورتھامس جین شامل ہیں۔ خوف ،تھرل اور مسٹری سے بھرپور اس فلم  کے نئے ٹریلر سے شائقین میں انتظار کی شدت بڑھ چکی ہے ، فلم آٹھ مئی کو ریلیز ہوگی۔