Tuesday, May 14, 2024

  بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے مسئلے کے حل کیلئے چاررکنی کمیٹی بنادی : چیئرمین ایچ ای سی

   بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے مسئلے کے حل کیلئے چاررکنی کمیٹی بنادی : چیئرمین ایچ ای سی
November 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین ایچ ای سی نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے مسئلے کے حل کے لئے چاررکنی کمیٹی بنادی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ بہاو الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو 15 دنوں میں مسئلے کا حل تجویز کر کے رپورٹ پیش کرے گی کہتے ہیں کہ ایچ ای سی تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کسی ادارے کو بند کرنا ہمارا مقصد نہیں لیکن قانونی قاعدے پورے ہونے چاہیں۔ ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کی 3 ماہ میں جائزہ رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔