Saturday, April 27, 2024

بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے طلبہ و طالبات جعلسازی کے خلاف سڑکوں پر آگئے

بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے طلبہ و طالبات جعلسازی کے خلاف سڑکوں پر آگئے
November 2, 2015
لاہور(92نیوز)بہاو الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ و طالبات، جعلسازی کیخلاف پھٹ پڑے کینال روڈ بلاک کر کے یونیورسٹی انتظامیہ اور ایچ ای سی کیخلاف شدید احتجاج کیا طلبہ کہتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ کرتے وقت دھوکہ دہی سے کام لیا جس سے ان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔۔وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ ای سی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق بی زیڈ یو لاہور کیمپس کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں رجسٹریشن نہ ہونے کی خبر کیمپس کے طلبہ تک پہنچی تو وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے طلبہ و طالبات نے کینال روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ اور ایچ ای سی کیخلاف نعرے بازی کی جس کے بعد کینال روڈ پر دھرنا دیدیا۔ دھرنے کے باعث کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طلبہ نے کہا یونیورسٹی انتظامیہ نے دو سال قبل ایچ ای سی سے رجسٹریشن کی یقین دہانی کروا کر داخلہ کیا لیکن اب رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی کا نام ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ دوسری جانب  وزیراعظم محمد نواز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔