Wednesday, May 8, 2024

بی جے پی کے فوجیوں کے نام پر کیے گئے تمام انتخابی وعدے ہوا ہو گئے

بی جے پی کے فوجیوں کے نام پر کیے گئے تمام انتخابی وعدے ہوا ہو گئے
January 29, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بی جے پی کے فوجیوں کے نام پر کیے گئے تمام انتخابی وعدے ہوا ہو گئے۔ بھارتی بارڈر فورس ساشستراسیمابل کے 90 ہزار اہلکار تنخواہوں کو ترسنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے پاس ریزروفورس کو دینے کیلئے فنڈختم ہو گئے۔ ایس ایس بی اہلکاروں کو چائلڈ ایجوکیشن سمیت دیگر مراعات سے بھی محروم کر دیا گیا۔ ایس ایس بی کے 94 ہزار 261 اہلکار نیپال اور بھوٹان کی سرحد پر تعینات ہیں۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایس بی اہلکاروں کو ماؤ اور بوڈو باغیوں کے خلاف بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن جب انہیں تنخواہ اور مراعات سے محروم رکھا جائے گا تو ان کا مورال تو کم ہو گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب جھکاؤ بھی ہو گا۔