Wednesday, April 24, 2024

بی جے پی کے صدر کاآرٹیکل 35اے کی منسوخی کا اعلان کردیا

بی جے پی کے صدر کاآرٹیکل 35اے کی منسوخی کا اعلان کردیا
April 1, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) مودی سرکار کی کشمیریوں سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ،دائیں بازو اور بی جے پی کے صدر آمت شاہ نے آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کا اعلان کردیا۔

آمت شاہ کا کہنا تھا کہ 2020 تک آرتیکل 35 اے منسوخ کر دیں گے ، آرٹیکل 35 اے کی منسوخی حکمران جماعت کا بھارتی عوام سے وعدہ ہے ۔

 آرٹیکل 35اے کے تحت کشمیر کو خاص حیثیت حاصل ہے، آرٹیکل 35اےکی منسوخی کشمیرمیں مسلمانوں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنےکاسبب بنےگی۔