Sunday, September 8, 2024

بی جے پی کے انتہاپسندرہنمانے بےزبان گھوڑے کوبھی نہ بخشا

بی جے پی کے انتہاپسندرہنمانے بےزبان گھوڑے کوبھی نہ بخشا
March 15, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتیہ جنتاپارٹی کے انتہاپسندرہنماؤں نے بےزبان گھوڑے کوبھی نہ بخشا اوراترکھنڈمیں احتجاج کے دوران انہوں نے گھوڑے کواس قدر تشددکانشانہ بنایاکہ اس کی ٹانگ توڑدی پولیس نے گھوڑے کو اسپتال منتقل کرکے بی جےپی رہنماکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں بی جے پی کے انتہاپسندرہنماؤں نےانسانوں کےساتھ ساتھ اب جانوروں پربھی تشددشروع کردیا ہے۔ ریاست اترکھنڈمیں احتجاج کے دوران بی جے پی رہنما گنیش جوشی پولیس سے الجھ پڑےاورپولیس اہلکاروں پرتوان کابس نہ چلا البتہ انہوں نے پولیس کی کسرسکیورٹی فورسزکے گھوڑے پرنکال دی۔ بی جے پی رہنمانے ڈنڈوں سےگھوڑے کواس قدرماراکہ اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے گھوڑے کوویٹرنری اسپتال منتقل کرکے بی جے پی رہنماکےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔