Friday, April 26, 2024

بی جے پی کے امیدواروں نے حالیہ الیکشن میں مسلمانوں کو غیر ضروری قرار دے دیا

بی جے پی کے امیدواروں نے حالیہ الیکشن میں مسلمانوں کو غیر ضروری قرار دے دیا
April 12, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی انتہا پسندوں کا مسلمانوں سے متعصبانہ رویہ  ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا۔ بی جے پی کے امیدواروں نے حالیہ الیکشن میں مسلمانوں کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

 ریاست اترپردیش کے شہر سلطان پور میں مسلم مجمع سے خطاب میں مانیکا گاندھی نے دبے الفاظ میں مسلمانوں کو دھمکی دے ڈالی اور کہا کہ اگر مسلمان انہیں ووٹ نہیں دیں گے تو اُن سے کسی کام کی امید بھی نہ رکھیں ۔ ہم مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد نہیں کہ ووٹ نہ دینے والوں کی بھی مدد کریں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1116630169328865283

 مانیکا گاندھی کے اس مضحکہ خیز بیان پر وزیر اطلاعات فواد چودھری   نے سخت تنقید کی ہے ۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ بیان کسی پاکستانی سیاست دان نے دیا ہوتا تو اُسے کبھی معاف نہیں کیا جاتا ۔ یہ بیان کسی بھی سیاست دان کا کیرئر ختم کرنے کیلئے کافی ہوتا ۔ افسوس کے گاندھی اور نہرو کے ملک میں ایسا ہورہا ہے ۔