Saturday, April 20, 2024

بی جے پی کا کرناٹک کی فتح کا خواب چکناچور ہوگیا

بی جے پی کا کرناٹک کی فتح کا خواب چکناچور ہوگیا
May 19, 2018
کرناٹک ( 92 نیوز )  بھارت کی حکمران بی جے پی کا کرناٹک کی فتح کا خواب چکنا چور  ہو گیا۔ ہندوتوا کی پرچارک جماعت کو اس وقت  خفت اٹھانا پڑی جب ریاستی وزیر اعلیٰ  حلف برداری کے 48ہی گھنٹے بعدایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی بجائے مستعفی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے پر کانگرس کی جانب سے بھرپور جشن   منایاگیا۔