Thursday, April 25, 2024

بی جے پی نےمسلمان دشمنی کاایک اورثبوت دیدیا، یوگی ادیتیا ناتھ  کواترپردیش کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

بی جے پی نےمسلمان دشمنی کاایک اورثبوت دیدیا، یوگی ادیتیا ناتھ  کواترپردیش کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا
March 18, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بی جے پی نےمسلمان دشمنی کاایک اورثبوت دیدیا شاہ رخ خان کو دھمکیاں دینے اور مسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے والے انتہاپسند رہنما یوگی ادیتیا ناتھ کو اترپردیش کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بی جے پی نے آر ایس ایس کی ہدایت پر منوج سنہا کی نامزدگی منسوخ کرکے مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرنے اورشاہ رخ خان کو فلموں کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے  والے رہنما کو وزیراعلیٰ نامزدکردیا۔ اترپردیش کیلئے یہ نامزدگی مودی حکومت کی مسلمان دشمنی اور انتہا پسندی کا کھلا ثبوت ہےاس انتہا پسند رہنما پر تین سو اناسی مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے جبراً ہندوکرنےکے مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ وہ مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز کلمات کہنے کی وجہ سے  بھی بدنام ہے۔ اسی رہنما نے شاہ رخ خان کو بھارت کا حافظ سعید قرار دیا تھا جبکہ دوسال قبل یہ ہر مسجد میں ایک مورتی رکھنے کے ناپاک عزائم کا بھی اظہار کرچکا ہے۔ مسلمان لڑکیوں کو جبراً ہندو بنا کر ان کے بیاہ کرنےکی مہم میں یوگی کا کہنا تھا کہ اب کوئی جودھا کسی اکبر سے نہیں بیاہی جائے گی۔ بی جے پی کے پارلیمانی رہنماؤں کے فیصلے پر بھارتی میڈیا بھی چیخ اٹھا یوگی کی نامزدگی کو حیرت انگیز فیصلہ قرار دیدیا۔