Wednesday, May 22, 2024

بی جے پی غنڈوں نے خاتون ڈپٹی کلیکٹر کے بال نوچ ڈالے

بی جے پی غنڈوں نے خاتون ڈپٹی کلیکٹر کے بال نوچ ڈالے
January 20, 2020
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کارندوں نے غنڈہ  گردی کی انتہا کر دی ،  متنازعہ شہریت قانون کے حق میں مظاہرے سے روکنے پر بی جے پی کے غنڈوں نے خاتون ڈپٹی کلیکٹرکو گھیر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع راج گڑھ کی  ڈپٹی کلیکٹر کے بال بھی کھینچے گئے ، پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔