Thursday, March 28, 2024

بی جے پی رہنما وِنیت اگروال نے جان لیوا اسموگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

بی جے پی رہنما وِنیت اگروال نے جان لیوا اسموگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا
November 6, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) میرٹھ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما وِنیت اگروال نے جان لیوا اسموگ کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا۔ گائے کے دودھ میں سونا ہونے کے بے بنیاد دعوے کے بعد بی جے پی نے نئی چھوڑ دی۔ اوٹ پٹانگ دعوے اور عجیب و غریب بیانات سننے کو مل رہے ہیں۔ حکمران جماعت کے ایک اور نمائندے نے آج نیا شگوفہ چھوڑ دیا۔ وِنیت اگروال کہتے ہیں دلی کی فضاؤں میں پھیلی اسموگ نہیں بلکہ پاکستان کی جانب سے چھوڑی گئی زہریلی گیس ہے۔ ونیت اگروال نے اپنے بے محل دعوے کی مضحکہ خیز دلیل یہ دی کہ فصلوں کی باقیات کو پہلے بھی آگ لگائی جاتی تھی، پہلے تو ایسا کبھی نہیں ہوا۔ لوگوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ کہیں یہ زہریلی گیس پاکستان نے تو نہیں چھوڑی۔ پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت اگر کسی کبوتر کو پاکستان کا جاسوس قرار دے سکتا ہے تو اس کیلئے اسموگ کو پاکستانی حملہ قرار دینا بھی کوئی اچنبے کی بات نہیں۔