Thursday, April 18, 2024

بی جے پی رہنما نے گائے کے دودھ میں سونا ہونے کی انوکھی شُرلی چھوڑ دی

بی جے پی رہنما نے گائے کے دودھ میں سونا ہونے کی انوکھی شُرلی چھوڑ دی
November 5, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بی جے پی رہنما نے گائے کے دودھ میں سونا ہونے کی انوکھی شُرلی چھوڑ دی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بے بنیاد دعوے پر بی جے پی رہنما دلیپ گھوش کی خوب درگت بنائی۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اپنا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ اب چاہے وہ انتہا پسندی کی آخری حد ہو یا پاگل پن کی۔ مغربی بنگال کے بی جے پی چیف دلیپ گھوش نے عجیب و غریب بیان داغ دیا۔ انہوں نے کہا بھارتی گائے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے دودھ میں سونا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دودھ کا رنگ زردی مائل ہوا کرتا ہے۔ اس دعوے کی بھوںڈی دلیل یہ دی کہ بھارتی گائے کی کمر پر ابھار پایا جاتا ہے جس میں موجود سونا بنانے والی شریان سورج کی روشنی کو سونے میں بدل ڈالتی ہے۔  بی جے پی ، رہنما ، گائے ، دودھ ، سونا ، شُرلی بھارتی انٹرنیٹ صارفین دلیپ گھوش کے دعوے کو ہضم نہ کر سکے۔ ایک صارف نے لکھا پتہ چلاؤ، اسکا سائنس ٹیچر کون ہے۔۔؟ دوسرے کا کہنا تھا اب سے دودھ بھی تولوں کے حساب سے لینا پڑے گا۔ یہاں ایک سائنس کے طالبعلم نے بھی انٹری ماری اور دلیپ گھوش کو بتایا کہ  دودھ کا پیلا رنگ ایک خاص پِگمنٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے  بیٹا کیروٹِین کہا جاتا ہے۔ ایسا دعویٰ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ ہندو قوم پرست اس سے قبل بھی عجیب و غریب دعوے کرتے رہے ہیں۔ مثلاً ہوائی جہاز کی ایجاد سے ہزاروں سال پہلے ہندوؤں کو اس بارے میں پتہ تھا۔ انٹرنیٹ 9 ہزار سال پہلے ہندوؤں نے ایجاد کیا اور نہ جانے کیا کیا۔