Saturday, April 20, 2024

بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے

بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے
April 3, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ انہوں نے کہا متنازع بھارتی شہریت بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس کی آفت کا سامنا ہے لیکن ہندو انتہا پسند بھارتی حکمران اور انکی جماعت بی جے پی اس بحرانی دور میں بھی مسلمانوں کو ایزا پہنچانے سے باز نہیں آرہی۔ بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر سبرامنین سوامی کورونا کو بھلا کر ڈھٹائی سے متنازع بھارتی شہریت بل کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔ کہتے ہیں ہم نے تو وعدے کے مطابق اپنا ایجنڈا پورا کیا۔ سبرامنین نے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیا۔ انتہا پسند ہندو رہنما نے بھارت کے نام نہاد سیکولر آئین کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پھوڑ دی ۔ کہتے ہیں بھارتی آئین کسی بھی صورت مسلمانوں کو مساویانہ حقوق نہیں دیتا۔ سبرامنین کے بیان کی مسلمان رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔ ہندوتوا کی پرچارک مودی حکومت کے دور میں بھارت میں بسے 200 ملین سے زائد مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ 227 دن سے لاک ڈاؤن کے شکار مظلوم کشمیریوں کیخلاف متنازع  شہریت بل کے نفاذ کیلئے مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات  کا سلسلہ جاری ہے۔