Friday, March 29, 2024

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے پاکستانی ملی نغمہ ’’دل دل کی آواز ‘‘کی دھنیں چرا لیں ‏

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے پاکستانی ملی نغمہ ’’دل دل کی آواز ‘‘کی دھنیں چرا لیں ‏
April 14, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) خود کو بھارت کا چوکیدار کہنے والی بی جے پی حکومت واقعی چور نکلی ، بی جے پی کے رہنما راجا سنگھ نے پاکستانی ملی نغمہ ’’ دل دل کی آواز ، ہر دل کی آواز ‘‘ کی دھنیں چرا لیں ۔

بی جے پی  کے راجا سنگھ نے پاکستانی ملی نغمے کی ہوبہو نقل کی ہے ، بس پاکستان کی جگہ بھارت کا لفظ استعمال کیا ہے ۔صرف یہی نہیں ،موصوف نے اپنی بھدی آواز میں یہ گانا گاکر  سننے والوں کے چودہ طبق روشن کر دیے ۔

جنگی جنون  کا شکار بھارت  پاکستانی نغموں کی نقل تو بخوبی کرتا ہے  لیکن کیا ہی اچھا ہو اگر وہ پاکستان کے خطے میں امن کیلئے کیے جانے والے اقدامات بھی نقل کرے ۔