Friday, May 3, 2024

بی بی کے بچے میدان میں آگئے ، زرداری، مشرف قاتل ہیں ، بلاول بھٹو

بی بی کے بچے میدان میں آگئے ، زرداری، مشرف قاتل ہیں ، بلاول بھٹو
December 27, 2017

گڑھی خدا بخش ( 92 نیوز ) بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے مفاہمت کے بادشاہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مخالفین پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے  کہا کہ مخالفین جان لیں کہ بی بی کے بچے اب میدان میں آگئے ہیں ۔

آصف زرداری نے کہا کہ مخالفین کو الیکشن میں کشمیر سے گلگت تک ہرائیں گے۔  پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے نوازشریف پھر این آر او  مانگ رہے ہیں ۔ یہ کیا مذاق ہے ۔ دہرا انصاف نہیں چلنے دیں گے۔

جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور جیالوں کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود بڑی چوری میں پکڑے گئے ۔ اداروں کے خلاف سازشیں جاری ہیں ۔ چھوٹے صوبوں کو وفاق سے دور کیا جارہا ہے۔

پی پی چیئرمین نے گڑھی خدابخش میں خطاب کے دوران پرویز شمرف کو قاتل کہہ دیا اور مشرف کیخلاف قاتل قاتل مشرف قاتل کے نعرے بھی لگوادیئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ حکمرانوں نے جمہوریت بھی کمزور کردی ۔