Thursday, March 28, 2024

بی بی کو اسی نے مروایا جس نے مرتضی بھٹوکو مروایا ،پرویز مشرف

بی بی کو اسی نے مروایا جس نے مرتضی بھٹوکو مروایا ،پرویز مشرف
December 26, 2017

دبئی ( 92 نیوز ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف  نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی اسی نے مروایا جس نے مرتضیٰ بھٹوکو قتل کراویا تھا ۔آصف زرداری کو اسکا بخوبی علم ہے ۔ 2018 میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔

سابق صدر نے 92 نیوز کے پروگرام ’’نیوز روم ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جانے کا وقت آگیا ہے ۔ میں جب آرمی چیف تھا شہباز شریف کا نام تب وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا گیا تھا ۔ دو جماعتوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف کے نظریے کا تعلق صرف اپنے خاندان سے ہے ۔ مسلم لیگ ن کو نہ روکا گیا تو یہ کوئی نیا پلان بنا لیں گے  ۔  میری سوچ ایم کیو ایم کی نہیں  بلکہ پاکستان کی سوچ ہے ۔

سابق صدر نے گفتگو میں کہا کہ پاناماکیس حکومت کیخلاف نہیں بلکہ ایک خاندان کیخلاف تھا ۔ عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بہت زیادہ سہولت دی جارہی ہے ۔  پیپلزپارٹی پنجاب میں سے ختم ہو گئی ہے ۔