Friday, March 29, 2024

بی بی سی کی جھوٹی خبر ، پاکستان نے برطانوی حکام سے معاملہ اٹھا دیا

بی بی سی کی جھوٹی خبر ، پاکستان نے برطانوی حکام سے معاملہ اٹھا دیا
June 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے کی پاکستان اور پاک فوج کے خلاف گمراہ کن خبرکی اشاعت پر حکومت کا سخت ردعمل آیا اور رپورٹ جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔ بی بی سی اور برطانوی میڈیا ریگولیٹر آف کیمونیکشن کو ڈوزیئر بھی بھجوا دیاگیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے پاکستانی موقف یکسر نظر انداز کر دیا۔ بی بی سی اپنی صحافتی کوتاہی تسلیم کرکے خبر حذف کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بے بنیاد دعووں پر معافی مانگے اور آئندہ پاکستان مخالف متعصبانہ، بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب برتے۔ وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی آئندہ پاکستان مخالف متعصبانہ ،بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب کرے ۔ پاکستان گمراہ کن اور بے بنیاد صحافت پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔